اداکارہ صبا قمر اور نور ٹیکس نادہندہ، گھر سیل کرنے کا حکم

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ادا نہ کرنے کی پاداش میں اداکارہ صبا قمر اور نور کی رہائشگاہیں سیل کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر دونوں اداکاراؤں کے اکاؤنٹس منجمد کر چکا ہے۔

اداکارہ صبا قمر کے ذمہ 2016ء کے انکم ٹیکس کی مد میں 32 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، جبکہ اداکارہ نور کے ذمہ سال 2015ء کے انکم ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔

دونوں اداکاراؤں کی رہائش گاہیں ڈیفنس فیز 5 میں سیل کی جائیں گی۔

نوٹسز میں دونوں اداکاراؤں کو سات روز کا وقت دیا گیا ہے۔ اگر دونوں اداکارائیں 7 روز میں ٹیکس ادا نہیں کرتیں، تو ان کی پراپرٹی ضبط کر لی جائے گی۔

قالب وردپرس

Loading...