تیمور کو اسٹار چائلڈ بنانے کی حمایت میں نہیں، کرینہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ فوٹو گرافرز تیمور کو ’چائلڈ اسٹار‘ بنانے کے چکر میں ہیں مگر میں چاہتی ہوں کہ وہ اپنی مرضی سے زندگی گزارے، اسٹارز کی تصاویر بنانے والے بیٹے کو نہیں چھوڑتے تو پھر ہم اُسے کیوں چھپائیں۔

تفصیلات کے مطابق چھوٹے نواب اور کرینہ کپور شادی کے بعد سے ہی میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں، بیٹے کی پیدائش سے قبل اداکارہ کے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی تھیں تاہم بعد میں اُس کی تردید سامنے آئی تھی۔

تیمور کی پیدائش گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی جس کے بعد شوبز حلقوں میں یہ بات کہی گئی کہ اب اگر کرینہ بالی ووڈ کے کام کریں گی تو بیٹے کو ماں کا پیا رنہیں دے سکتیں تاہم اداکارہ نے تمام باتوں کا جواب دیتے ہوئے ناقدین کے منہ بند کروائے۔

ایک موقع پر بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ نے کہا تھا کہ ’میں اپنے بیٹے سے کتنا پیار کرتی ہوں یہ وقت ثابت کرے گا، اداکاری اور ماں کا کردار نبھانا آسان نہیں مگر میں دونوں کاموں کو بخوبی نبھا سکتی ہوں‘۔

بھارتی میڈیا کو دیے جانے والے حالیہ انٹرویو میں کرینہ نے کہا کہ ’کسی بھی تقریب میں شرکت کےلیے جب میں پہنچتی ہوں تو فوٹو گرافرز اور دیگر لوگ تیمور کی تصاویر بناتے ہیں، اس طرح کرنے سے وہ چائلڈ اسٹار بن جائے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں تیمور کو چائلڈ اسٹار بنانے کے خلاف ہیں اور خواہش ہے کہ ہمارا بیٹا اپنی مرضی کے مطابق زندگی جیے  اور ہر فیصلہ آزادانہ کرے، وہ ویسا ہی رہے جو اُس کا مزاج ہو‘۔

ایک سوال کے جواب میں کرینہ نے کہا کہ ’تیمور کی پیدائش سے قبل سیف سے تربیت کے معاملے پر بات چیت ہوچکی ہے اور ہم دونوں نے یہ طے کیا ہوا ہے کہ ہمیں تیمور کے معاملے میں کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں لوگ جو چاہیں باتیں کرتے رہیں‘۔

کرینہ نے مزید کہا کہ ’مداح اور میڈیا کے نمائندے اسٹارز کی تصاویر لیتے ہیں جو بہت آسان ہیں اس تمام معاملے کے باوجود ہم اپنے بچے کو کیوں چھپا کر رکھیں‘۔

یاد رہے تیمور کی پیدائش کے بعد کرینہ نے اب تک بیٹے کی کئی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹس انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں، اداکارہ کے مداح تیمور کی تصویر کو بے حد پسند کرتے ہیں اسی وجہ سے تصاویر میڈیا کی زینت بھی بن جاتی ہیں۔

قالب وردپرس

Loading...