دبئی کے حکمران کی جانب سے کھنیچی گئی شاندار تصاویر

دبئی: متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم سیر و تفریح کے کتنے شوقین ہیں اس بات کا اندازہ اُن کی حالیہ شیئر کی جانے والی تصاویر سے لگایا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ راشد المکتوم سیر و تفریح کے کافی شوقین ہیں اپنے سماجی رابطے کے اکاؤنٹ پر مختلف اوقات میں تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں تاہم حالیہ دنوں انہوں نے فضائی سفر کے دوران دبئی کی شاندار تصاویر لیں اور اپنے انسٹا گرام کے آفیشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کردیں۔

انسٹا گرام پر فیض 3 نامی آئی ڈی راشد المکتوم کی ایک آفیشل آئی ڈی ہے، گلف نیوز کے مطابق یہ تصاویر شیخ حمدان نے فضائی سفر کے دوران بنائی تھیں، ایسی تصاویر اس سے قبل کبھی سامنے نہیں آئیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر کو اب تک لاکھوں افراد پسند بھی کرچکے ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق اس آخری تصویر میں شیشے پر ایک شخص کا عکس نظر آرہا ہے جو کہ دبئی کے حکمران کا ہے، ان کا یہ عکس اس وقت نظر آیا جب انہوں ںے بلند عمارت سے اپنے موبائل فون کے ذریعے تصویر کھینچی۔

قالب وردپرس

Loading...