سوئٹزرلینڈ: ٹرینوں کے تصادم میں 30 افراد زخمی

سوئس حکام نے ٹرین تصادم کو تکنیکی حادثہ قرار دیا ہے،،حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں دہشتگردی کے کوئی شواہد حاصل نہیں ہوسکے ہیں،حادثے میں زخمی ہونے والے غیر ملکی سیاحوںکا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں تیس افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ ایک سوئس گاؤں کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا، جہاں اسٹیشن پر کھڑی ایک مسافر ٹرین سے دوسری ٹرین کا انجن آکر ٹکرا گیا۔

حادثے میں زیادہ تر اسکول کے بچے زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر اور ایمبولینسیز سے اسپتال پہنچایا گیا۔ ذرائع کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

سوئس حکام نے ٹرین تصادم کو تکنیکی حادثہ قرار دیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں دہشتگردی کے کوئی شواہد حاصل نہیں ہوسکے ہیں،حادثے میں زخمی ہونے والے غیر ملکی سیاحوں کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

قالب وردپرس

Loading...