سکارلٹ جوہانسن سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ

تصویر کے کاپی رائٹ
getty

فلم باکس آفس کی ویب سائٹ باکس آفس موجو کے مطابق سکارلٹ جوہانسن واحد اداکارہ ہیں جو ان دس اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں جن کی فلموں نے سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔

ویب سائٹ نے اداکاروں اور اداکاراؤں کو ان کی فلموں نے کتنا کمایا ہے کے مطابق رینک کیا ہے۔

اس فہرست میں ہیریسن فورڈ پہلے نمبر پر ہیں جن کی 41 فلموں نے 4.9 بلین ڈالر کمائے۔ سکارلٹ کی 37 فلموں نے امریکہ میں 3.3 بلین ڈالر کمائے۔

31 سالہ سکارلٹ سب سے کم عمر اداکارہ ہیں جن کا نام پہلے دس اداکاروں میں آیا ہے۔

انھوں نے ایوینجرز سیریز کی پانچ فلموں یا بلیک وِڈو کے علاوہ ہیل سیریز نامی فلم میں بھی کام کیا ہے۔

انھوں نے حال ہی میں اداکاروں اور اداکاراؤں کو دیے جانے والے معاوضے کے حوالے سے بات کی تھی۔

سکارلٹ کے علاوہ کیمرن ڈیئیز اس فہرست میں 19 ویں نمبر پر ہیں۔ 43 سالہ اداکارہ کی فلموں نے کُل تین بلین ڈالر کمائے۔

سرفہرست دس اداکار

  1. ہیریسن فورڈ
  2. سیمیول ایل جیکسن
  3. مورگن فری مین
  4. ٹوم ہینکس
  5. رابرٹ ڈاؤنی جونیئر
  6. ایڈی مرفی
  7. ٹوم کروز
  8. جونی ڈیپ
  9. مائیکل کین
  10. سکارلٹ جوہانسن

قالب وردپرس

Loading...