ن لیگ اقامہ پارٹی بن چکی، خواجہ آصف سیالکوٹ کے مافیاہیں، عثمان ڈار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما عثمان دار نے کہا ہے ن لیگ اقامہ پارٹی میں تبدیل ہوتی جارہی ہے،خواجہ آصف سیالکوٹ کے مافیاہیں اوراقامہ سے متعلق جھوٹ بولاگیا،پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے سیالکوٹ کی تمام گلیوں محلوں اور اداروں کے نام اپنے والد خواجہ صفدر کے نام پر رکھ دیئے ہیں یہاں تک کہ مشرف دور میں بننے والے سیالکوٹ میڈیکل کالج کا نام بھی تبدیل کر کے صفدر میڈیکل کالج رکھ دیا گیا ،انہوں نے کہا کہ اگر ان کا بس چلے تو پنجاب اسمبلی کا نام بھی صفدر اسمبلی رکھ دیں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور اقبال احسن کیخلاف کارروائی کرینگے اور وکلا سے مشاور ت مکمل کر لی ہے۔جبکہ فواد چودھری کا کہناتھا سی پیک کوکوئی خطرہ نہیں،یہ پورے پاکستان کامنصوبہ ہے، حکومت تاثردیتی ہے کہ یہ گئی توسی پیک خطرے میں پڑجائےگا،فوادچودھری کا کہنا تھا سی پیک کاآئیڈیامشرف دورمیں آیا،پیپلزپارٹی کے دورمیں کام ہوا۔

قالب وردپرس

Loading...