وزیرخارجہ خواجہ آصف ایک روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے

وزیر خارجہ خواجہ آصف ترکی کے ایک روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے ہیں، خواجہ آصف کے ساتھ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی موجود ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف ایک روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ترک صدر، وزیراعظم اور ترک وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، افغان مسئلہ سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل ہوگا۔

ترجمان کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصرجنجوعہ اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ بھی وزیرخارجہ کے ہمراہ ہیں۔ خواجہ آصف اپنے دورہ ترکی میں ترک صدر اور وزیراعظم سے امریکی پالیسی کے تناظر میں خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے۔

قالب وردپرس

Loading...