عمران خان کی تبدیلی سوشل میڈیا تک محدود ہے، بلاول بھٹو

کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی صرف سوشل میڈیا تک ہی محدود ہے، شریف برادران کو عوا م...
Imran Khan

کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی صرف سوشل میڈیا تک ہی محدود ہے، شریف برادران کو عوا م کی کوئی فکرنہیں، وہ خود کو بچانے کیلئے لگےہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں منزل پمپ فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پر کیا، اس موقع پر نثارکھوڑو اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت کی کارکردگی سےبہت خوش ہوں، وہ کراچی میں بہت اچھا کام کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں نئی سڑکیں بن رہی ہیں اور صفائی کانظام بھی بہتر ہورہا ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی گاڈ فادراور چھوٹا ڈان جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہوتاہے۔

میاں صاحب آپ بتائیں آپ کااحتساب ہی کب ہوا ہے؟ نواز شریف کہتے ہیں کہ ہمارا احتساب 1972سے ہورہا ہے تو میاں صاحب 1972میں تو آپ کونسلر بھی نہیں تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز حکومت کی ترقی صرف سرکاری اشتہارات میں نظرآتی ہے، شریف برادران کو عوام کی کوئی فکرنہیں، خود کو بچانے کیلئے لگےہیں۔

قالب وردپرس

Loading...
Categories
انڈیا
No Comment

Leave a Reply

RELATED BY