آج کھانے میں قیمہ مشروم کری تیار کریں

آج کھانے میں کیا بنایا جائے؟ یہ وہ سوال ہے جو ہر خاتون خانہ کو روزانہ پریشان کیے رکھتا ہے۔ اگر آپ بھی اس مشکل سے دو چار ہیں...
qeema mashrron

آج کھانے میں کیا بنایا جائے؟ یہ وہ سوال ہے جو ہر خاتون خانہ کو روزانہ پریشان کیے رکھتا ہے۔ اگر آپ بھی اس مشکل سے دو چار ہیں تو آج کھانے کی ترکیب ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔

آج کھانے میں آپ لذیذ قیمہ مشروم کری تیار کر کے اہل خانہ سے بے حد داد وصول کرسکتی ہیں جو بنانے میں بھی نہایت آسان ہے۔


قیمہ: ڈھائی کلو

مشروم: 10 سے 12 عدد

کٹی ہوئی پیاز: 2 کپ

ٹماٹر پیوری: 2 چمچ

کالی مرچ: ڈیڑھ چائے کا چمچ

نمک: 2 چائے کے چمچ

انڈے: 2 عدد

ہلدی: 1 چٹکی

زیرہ پاﺅڈر: 1 چائے کا چمچ

تیل: 4 چمچ


تیل گرم کر کے پیاز کو سنہری ہونے تک فرائی کریں۔

اب اس میں قیمہ اور ٹماٹر پیوری ڈال کر بھونیں۔

اس میں نمک، کالی مرچ، ہلدی اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

آدھا کپ پانی ڈال کر پیاز گل جانے پر اس میں انڈے توڑ کر ڈال دیں۔

پھر مشروم ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور دم لگا دیں۔

مزیدار قیمہ مشروم کری تیار ہے۔

قالب وردپرس

Loading...
Categories
فوڈ

RELATED BY