پی این ایس سی کے تحت بارش متاثرین میں کھانا تقسیم

کراچی: پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی جانب سے بارش سے متاثرہ افراد کی مدد کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین پی این ایس سی کی جانب سے کورنگ کے متاثرین...
pakistan-rain

کراچی: پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی جانب سے بارش سے متاثرہ افراد کی مدد کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین پی این ایس سی کی جانب سے کورنگ کے متاثرین میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

کھانا تقسیم کرنے کے موقع پر چیئرمین پی این ایس سی عارف الٰہی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) راشد صدیقی، پبلک ریلیشنز اینڈ پروٹوکول آفیسر حافظ امین نظامی اور دیگر موجود تھے۔

ترجمان کے مطابق پی این ایس سی کی جانب سے استطاعت کے مطابق لوگوں کی امداد کا سلسلہ جار ی ہے، تین دن سے کورنگی اور ملحقہ علاقوں میں متاثرین بارش کو کھانا فراہم کیا جارہا ہے جس سے سیکڑوں افراد مستفید ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پانی میں ڈوبے ہوئے افراد کو شٹل سروس کے ذریعے منتقل کیا گیا، کرین فراہم کی گئی جس نے پھنسی ہوئی گاڑیاں ہٹائیں، پانی میں ڈوبے ہوئے علاقوں میں پمپ فراہم کیے تاکہ سڑکوں سے پانی کم ہو ساتھ ہی میڈیکل ٹیم کے ذریعے طبی امداد فراہم کی گئی۔

ایک سوال پر ترجمان نےمزید کہا کہ پی این ایس سی کی یہ امدادی کارروائی پہلی بار نہیں ہے ،قبل ازیں ادارہ زلزلہ زدگان اور ہیٹ اسٹروک کے موقع پر بھی متاثرین کی مدد کرچکا ہے ساتھ ہی پی این ایس سی مختلف این جی اوز کو عوامی فلاح و بہبود کی مد میں رقومات بھی فراہم کرتی رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

قالب وردپرس

Loading...
Categories
بزنس

RELATED BY