صنعت کار پریشان نہ ہوں، وزیر اعظم جلد خوشخبری دیں‌ گے، وفاقی سیکریٹری

کراچی: وفاقی سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگا نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار مسلسل گھٹ رہی ہے، چاول اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے،...
business news

کراچی: وفاقی سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگا نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار مسلسل گھٹ رہی ہے، چاول اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، صنعت کار پریشان نہ ہوں وزیر اعظم پیکیج اور فنڈز پر برآمد کنندگان کو جلد خوشخبری ملے گی۔

کراچی میں صنعت کاروں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے پیکچ میں پیداواری لاگت اور دیگر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ہیں، چاول اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گندم اور گنے کی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا، گندم اور چینی کی موجودہ پالیسی کی وجہ سے دگنی پیداوار ہوگئی ہے، اضافی گندم اور چینی عالمی مارکیٹ سے

مہنگی ہونے کی وجہ سے برآمد کرنا مسئلہ ہے۔

مالدیپ نے میانمارسے تجارتی تعلقات ختم کردیے
شمالی کوریا کے ایٹمی تجربات: عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا

پاکستان اپیرل فورم کے چئیرمین جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے بجلی کا الگ ٹیرف مقرر کیا جائے، برآمد کنندگان کے فنڈز کی رقم فوری ادا کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ٹیکسٹائل پیکیج کا اعلان کیا تھا وہ پیکیج 131 ارب روپے کا تھا اس میں سے صرف اب تک 7 ارب روپے دئیے گیے ہیں۔

جاوید بلوانی نے مزید کہا کہ ملکی مجموعی برآمدات 20.44 ارب ڈالر رہ گئی ہیں، ملکی درآمدات53 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں جبکہ ملکی تجارتی خسارہ 32.58 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

قالب وردپرس

Loading...
Categories
بزنس

RELATED BY