تیمور کی تصاویر وائرل ہونے سے کوئی پریشانی نہیں: کرینہ کپور

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کو چھوٹے نواب تیمور علی کی تصاویر وائرل ہونے سے کوئی پریشانی نہیں۔ حال ہی میں کرینہ کپور نے...

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کو چھوٹے نواب تیمور علی کی تصاویر وائرل ہونے سے کوئی پریشانی نہیں۔ حال ہی میں کرینہ کپور نے تیمور کی پیدائش کے بعد اپنا پہلا میگزین شوٹ کیا جس میں انہوں نے اپنی خوبصورت اداؤں کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔

میگزین شوٹنگ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرینہ نے کہا کہ ان کے صاحبزادے تیمور پیدائش کے فوراً بعد ہی ایک مشہور شخصیت بن چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی ہر تصویر وائرل ہوجاتی ہے ۔

کرینہ نے کہا کہ وہ یہ نہیں چاہتی کہ تیمور کو دنیا ایک “اسٹار کڈ” کی طرح جانے کیوں کہ وہ چاہتی ہیں کہ تیمور ایک عام بچے کی طرح بڑا ہو اور وہ اپنی زندگی میں جو بننا چاہے اسے اس کا اختیار ہو۔

کرینہ نے مزید بتایا کہ تیمور کی پیدائش سے قبل انہوں نے سیف سے اس بارے میں گفتگو کی تھی کہ وہ اپنے بچے کی تصویر لوگوں سے شیئر کریں گے ۔

جس پر سیف کا کہنا تھا کہ یہ کوئی چھپانے والی چیز نہیں، وہ ہماری اولاد ہے اگر کوئی اس کی تصویر لینا چاہے تو لے سکتا ہے۔

کرینہ نے اس بات کو بھی سراہا کے ان کا چھوٹا نواب کبھی بھی پریشان نہیں کرتا چاہے ان کا میک اپ ہو رہا ہو یا وہ پھر شوٹ پر ہوں، بلکہ وہ دوسرے بچوں کے نسبت با آسانی اپنی تصاویر بنوا لیتا ہے۔

 

قالب وردپرس

Loading...
Categories
شوبز

RELATED BY