سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پیچھاڑ

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نےمحکمہ پولیس میں اعلیٰ سطح کے تقرر وتبادلے شروع کردیے ہیں۔ پوسٹنگ کے منتظر امیر شیخ کوڈی آئی جی ٹی این ٹی...

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نےمحکمہ پولیس میں اعلیٰ سطح کے تقرر وتبادلے شروع کردیے ہیں۔

پوسٹنگ کے منتظر امیر شیخ کوڈی آئی جی ٹی این ٹی تعینات کر دیا گیاہے جبکہ عمران یعقوب منہاس ڈی آئی جی ٹریفک تعینات کیے گئے ہیں ،ڈی آئی جی فنانس کا چارج بھی عمران یعقوب منہاس کے پاس ہوگا۔

سابق ڈی آئی جی ٹریفک آصف اعجاز شیخ کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ فداحسین مستوئی،ڈاکٹرجمیل ،ایس پی عبدالعظیم تنیو،ایس پی عمران ریاض کااور ایس ایس پی منظور علی کھٹیان کو بھی سی پی اورپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سلطان خواجہ کو عارف حنیف کی جگہ ڈی آئی جی ایسٹ جبکہ حسن سردار احمدکو ایس پی سیکیورٹی ٹو تعینات کیاگیاہے۔عارف حنیف کو لاہور میں نیشنل مینیجمنٹ کورس کےلیے بھیجا جارہاہے۔

محمدیونس چانڈیوایس ایس پی ویسٹ کراچی ،سمیع اللہ سومرو کو ایس ایس پی ایسٹ
عرفان بلوچ کو مقدس حیدر کی جگہ ایس ایس پی سینٹرل تعینات کردیاگیاہے۔ جبکہ مقدس حیدرکوایس ایس پی اے سی ایل سی تعینات کردیاگیاہے۔

طارق رزاق دھاریجو ایس ایس پی ایس آئی یو ،عبداللہ احمد کو ایس ایس پی اے وی سی سی مقررکردیاگیاہے۔

ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑپرنسپل رزاق آبادٹریننگ سینٹرلگائے گئےہیں جبکہ ذیشان شفیق صدیقی کی اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ تعیناتی ہوئی ہے۔

پوسٹنگ کےمنتظرثاقب اسماعیل میمن کو ڈی آئی جی سی آئی اےکاعہدہ دیاگیاہے۔جبکہ شعبان علی کو ایس پی شاہ فیصل تعینات کردیا گیا۔

ایس پی محمدراشدہدایت کو پرنسپل پولیس ٹریننگ اسکول
لاڑکانہ ، ایس پی نثاراحمدچناکو پرنسپل اسپشلائزڈکمانڈو سینٹرسکرنڈ اورعبدالحمیدکھوسواے آئی پی موٹر ٹرانسپورٹ سندھ مقررکیاگیاہے۔

رخسار احمد کو ایس پی ضلع نوشہروفیروز ،حسیب افضل بیگ ایس ایس پی ٹھٹھہ ،عمر طفیل کا لاڑکانہ ٹرانسفرکرکے ایس پی ضلع شکار پور تقررکیاگیاہے۔ جبکہ پیرمحمد شاہ کو ایس ایس پی ضلع حیدرآباد تعینات کردیا گیاہے۔

ایس پی گلبرگ کراچی بشیراحمدبروہی کا ضلع کشمورتبادلہ کردیاگیاہے۔اس کے علاوہ پرویز احمد چانڈیوکومحکمہ جیل خانہ جات میں پہلے ہی تبادلہ ہوچکا ہے۔

قالب وردپرس

Loading...
Categories
پاکستان

RELATED BY