تصاویر کے عالمی دن پر بہترین تصویر کھینچنا سیکھیں

تصاویر کھینچنا ایک پروفیشنل فوٹوگرافر کے لیے تو آسان مرحلہ ہے تاہم جو افراد اس کے عادی نہیں ان کے لیے اچھی تصاویر کھینچنا ایک درد سر ہوتا ہے۔...

تصاویر کھینچنا ایک پروفیشنل فوٹوگرافر کے لیے تو آسان مرحلہ ہے تاہم جو افراد اس کے عادی نہیں ان کے لیے اچھی تصاویر کھینچنا ایک درد سر ہوتا ہے۔

ان لوگوں کی پریشانی ایسے مواقعوں پر اور بھی بڑھ جاتی ہے جب کسی تقریب میں ان کے ہاتھ میں کیمرا تھما کر انہیں تصاویر کھینچنے کے کام پر معمور کردیا جائے۔ بھانت بھانت کے لوگوں کی اچھی تصاویر کھینچنا ان کے لیے ایک مشکل عمل بن جاتا ہے۔

آج یہاں آپ کو اچھی تصویر کھینچنے کے لیے چند عام ہدایات بتائی جارہی ہیں جنہیں اپنا کر آپ ایک معمولی تصویر کو بھی بہترین تصویر بنا سکتے ہیں۔

بازو کھول کر کھڑے ہونا

تصویر بنواتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے بازو کھلے ہوں۔ اگر بازو پیچھے کی جانب یا لٹکے ہوئے ہوں گے تو یہ تصویر اچھی نہیں لگے گی اور دیکھنے والے کو محسوس ہو گا کہ تصویر بنواتے وقت آپ پر سکون نہیں تھے۔

چہرہ دائیں جانب

مختلف سائنسی تحقیقوں سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ذہنی دباؤ کے اثرات چہرے کے بائیں طرف زیادہ واضح ہوتے ہیں لہٰذا ممکن ہے کہ اگر آپ سیدھی گردن کے ساتھ تصویر اتروائیں گے تو ایسا محسوس ہوگا کہ شاید آپ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔

تصاویر بنواتے وقت اپنے چہرے اس طرح رکھیں کہ دایاں رخ زیادہ نمایاں ہو۔

اس کا ایک اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر آپ ذہنی تناؤ یا پریشانی کا شکار ہیں تو اس پوز میں کسی کو علم نہیں ہوگا کہ آپ کسی مشکل میں مبتلا ہیں۔

کیمرے کے لینز کے اوپر دیکھیں

جب بھی تصویر بنوائیں تو اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کو کیمرے کے لینز کے تھوڑا سا اوپر دیکھنا ہے۔

کبھی بھی لینز کی جانب براہ راست مت دیکھیں کیونکہ اس طرح آپ کی تصویر ٹھیک نہیں آئے گی۔ جو شخص تصویر بنا رہا ہو اس کی جانب بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

جسم کو ایک جانب رکھیں

تصاویر بنواتے وقت ہمیشہ اپنے جسم کو ہلکا سا ایک جانب رکھیں کیونکہ اس طرح آپ سمارٹ نظر آئیں گے۔

میک اپ کے بغیر تصاویر

کوشش کریں کہ تصاویر بنواتے وقت میک اپ کا استعمال کم سے کم کیا جائے کیونکہ اس طرح آپ کا چہرہ برا لگے گا۔

اگر آپ کو پروفیشنل فوٹو شوٹ میں حصہ لینا ہو تو یہ علیحدہ بات ہے لیکن عام تصاویر میں میک اپ سے اجتناب کریں۔

لپ سٹک کا استعمال

یہ بات خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ تصاویر بنواتے ہوئے لپ سٹک یا لپ گلوز کا استعمال کریں کیونکہ بعض اوقات تصاویر میں ہونٹ خشک نظر آتے ہیں اور تصاویر بری لگتی ہیں۔

مسکرائیں

جب بھی تصاویر بنوائیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ مسکرا رہے ہیں اور کبھی بھی چہرے پر تناؤ یا تھکاوٹ کے آثار ظاہر نہ ہونے دیں۔

پروفیشنل فوٹوگرافرز کا کہنا ہے کہ ایک گروپ فوٹو کھینچنا ایک دقیق مرحلہ ہے۔ ایک ذرا سی بے احتیاطی پوری تصویر کو خراب کر سکتی ہے۔

ڈیرن روز نامی ایک ماہر فوٹو گرافر نے بہترین گروپ فوٹو کھینچنے کی کچھ تکنیکیں بتائی ہیں جنہیں اپنا کر آپ بھی ایک بہترین فوٹوگرافر بن سکتے ہیں۔

group-2

ڈیرن کا کہنا ہے کہ گروپ فوٹو میں عموماً مندرجہ ذیل غلطیاں ہوتی ہیں۔

تصویر میں موجود افراد بعض اوقات مختلف سمتوں میں دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب بہت سے فوٹو گرافر تصویر کھینچ رہے ہوں تو ہر شخص مختلف فوٹو گرافر کی طرف دیکھ رہا ہوتا ہے۔

بعض افراد کی آنکھیں بند ہوجاتی ہیں۔

بالکل کونے میں موجو شخص بعض اوقات تصویر میں کٹ جاتا ہے۔

تصویر میں موجود افراد کا موڈ مختلف ہوتا ہے۔ کوئی ہنس رہا ہوتا ہے، کوئی سنجیدہ کھڑا ہوتا ہے جبکہ کوئی مضحکہ خیز پوز دیتا ہے۔

اب ان تکنیکوں کی طرف آتے ہیں۔

:تصویر کی تیاری کریں

سب سے پہلے تصویر کھینچنے کی تیاری کریں۔ جگہ، روشنی وغیرہ کو پہلے سے دیکھ لیں۔ لوگوں کو پہلے ہی ترتیب سے کھڑا کرلیں۔ کیمرے کو بھی تیار رکھیں۔

:پس منظر کا انتخاب

گروپ فوٹو کھینچتے ہوئے مناسب پس منظر کا انتخاب کریں۔

مثال کے طور پر کسی کھیل کی ٹیم کی تصویر میدان میں اچھی لگے گی بہ نسبت کسی دیوار کے آگے۔ اسی طرح کسی شیشے کے آگے تصویر لینے سے گریز کریں۔ شیشے سے روشنی منعکس ہوکر تصویر کو خراب کرسکتی ہے۔

:روشنی کا دھیان رکھیں

تصویر کھینچتے ہوئے روشنی کا خاص خیال رکھیں۔ خیال رہے کہ روشنی گروپ کے پیچھے سے نہ آرہی ہو، اس طرح تمام افراد اندھیرے میں ڈوب جائیں گے۔

group-4

کوشش کریں کہ روشنی آپ (فوٹو گرافر) کے پیچھے سے سامنے پڑ رہی ہو، اس سے گروپ میں موجود افراد کے چہرے واضح اور روشن نظر آئیں گے۔

:متعدد تصاویر لیں

لوگوں کے گروہ کو تصویر کے لیے اکٹھا کرنا ایک مشکل اور صبر طلب مرحلہ ہوتا ہے لہٰذا صرف ایک تصویر نہ کھینچیں بلکہ متعدد تصاویر کھینچیں۔

:قریب کھڑا کروائیں

گروپ فوٹو کے لیے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ قریب کھڑا ہونے کا کہیں۔ تصویر میں سب کا صرف چہرہ آنا کافی ہے۔

:پوز بنوائیں

گروپ فوٹو کے لیے لوگوں کے پوز بنوائیں۔ لوگوں سے ان کا چہرہ اونچا رکھنے کا کہیں۔ لمبے افراد کو پچھلی قطار میں اور پستہ قد افراد کو اگلی قطار میں رکھیں۔

group-3

نصف افراد کو نیچے بٹھا کر بھی تصویر کھینچی جاسکتی ہے۔ اسی طرح مہمان خصوصی یا اہم شخصیت کو درمیان میں رکھا جائے۔

:اپنی جگہ منتخب کریں

بہت بڑے گروپ کی تصویر کھینچنے کے لیے دور جائیں۔ سیڑھیوں یا کسی بلند جگہ سے بھی تصویر لی جا سکتی ہے لیکن خیال رہے کہ تمام افراد آپ کی طرف دیکھ رہے ہوں۔

مضمون بشکریہ: ڈیجیٹل فوٹو گرافی اسکول

قالب وردپرس

Loading...
Categories
لائف-اسٹائل

RELATED BY