سورج پر اٹھنے والا گرم گیسوں کا طوفان زمین کی طرف بڑھنے لگا

ٹوکیو: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سورج پر اٹھنے والا گرم ترین گیسوں کا طوفان زمین کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث زمین پر بجلی کے...

ٹوکیو: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سورج پر اٹھنے والا گرم ترین گیسوں کا طوفان زمین کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث زمین پر بجلی کے نظام اور مواصلاتی سیاروں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ناسا ماہرین کے مطابق سورج کی سطح پر  بدھ کے روز گرم ترین گیسوں کا طوفان آیا اور دھماکے بھی ہوئے، دھماکوں کے بعد سورج سے گیسوں کا اخراج شروع ہوا اور یہ طوفان زمین کی جانب تیزی سے بڑھنے لگا۔

سائنسدانوں کے مطابق سورج پر آنے والا یہ طوفان اس صدی کا سب سے بڑا طوفان ہے، شمسی طوفان سے مقناطیسی شعاعیں خارج ہورہی ہیں جو زمین پر موجود بجلی کے نظام اور خلا میں موجود مواصلاتی سیاروں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

جاپانی ماہرین نے ایک ہفتے تک فضائی کمپنیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی جبکہ موبائل فون کمپنیوں کو بھی متبادل انتظامات کرنے کی تاکید کی ہے، ماہرین کے مطابق طوفان بادلوں کی صورت میں زمین کی طرف آرہا ہے اور جیسے ہی  یہ بادل زمین کی حدود میں داخل ہوں گے سب سے پہلے جی پی ایس سسٹم میں خرابی پیدا ہوگی۔

اس ضمن میں ناسا کی جانب سے بھی ایک تصویر جاری کی گئی ہے جس کے بارے میں ناسا کا کہنا ہے کہ سورج پر بننے والی مقناطیسی طاقت گیس کی صورت میں زمین کی جانب بڑھ رہی ہے۔

قالب وردپرس

Loading...
Categories
سائنس و ٹیکنالوجی

RELATED BY