کراچی میں فیشن پاکستان ویک کا میلہ سجنے جارہا ہے

کراچی : شہر قائد میں پاکستان فیشن ویک کا تین روزہ میلہ سجنے جارہا ہے ، جس میں نامور فیشن ڈیزائنرز اور برینڈز اپنی رنگوں سے بھری کلیکشن پیش...

کراچی : شہر قائد میں پاکستان فیشن ویک کا تین روزہ میلہ سجنے جارہا ہے ، جس میں نامور فیشن ڈیزائنرز اور برینڈز اپنی رنگوں سے بھری کلیکشن پیش کریں گے۔

پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل نے آئندہ دو روز میں ہونے والے فیشن پاکستان ویک موسم سرما کے پروگرام کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ ایونٹ کراچی میں نئے گلو بل ما رکریس میں 11 ستمبر کو منعقد کیا جائے گا، جو 13 ستمبر تک جاری رہے گا اور ایونٹ ملک بھر سے نامورمعروف ڈیزائنر شرکت کریں گے۔

وینٹر سیزن میں 17 فیشن ڈیزائنرز اپنے برائیڈل ویئر ، برائڈ لگژری اور تہوار کی مناسبت سے ملبوسات پیش کریں گے۔

پہلا دن:  میشا لاکھانی ، آمنہ عقیل ، ارم خالد ، عبید شیخ ، سائرہ رضوان کے ملبوسات پیش کئے جائیں گے۔

دوسرے دن : صنم چوہدری ، وردا سلیم ، ارم راجپوت، ایچ ای ایم اور دیپک پروانی کی کلیکشن پیش کی جائے گی۔

تیسرے دن: ٹینا درانی ، نعمان آفرین ، عدنان پردیسی ، ماہین خان اپنی ملبوسات کی نمائش کریں گی جبکہ گرینڈ فینالے میں سنا سفیناز کے ملبوسات پیش کئے جائیں گے۔

قالب وردپرس

Loading...
Categories
لائف-اسٹائل

RELATED BY