میں ابھی زندہ ہوں، شامی بچے نے بہادری کی مثال قائم کردی

ادلب : شامی بچے نے بہادری کی نئی مثال قائم کردی، ملبے سے نکالے جانے پر مسکراتے ہوئے کہا کہ ’’میں ابھی زندہ ہوں‘‘، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل...

ادلب : شامی بچے نے بہادری کی نئی مثال قائم کردی، ملبے سے نکالے جانے پر مسکراتے ہوئے کہا کہ ’’میں ابھی زندہ ہوں‘‘، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شامی شہر ادلب میں روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی مکانات تباہ ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے ایک بچے کو زندہ نکالا تو اس نے کمال بہادری کا مظاہرہ کیا، مسکراتے ہوئے بولا کہ ’’میں ابھی زندہ ہوں‘‘۔

سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوگئی، کئی افراد نے اس تصویر کو شیئر کیا، اور بچے کی بہادری کی تعریف کی ہے۔

قالب وردپرس

Loading...
Categories
سوشل میڈیا

RELATED BY