جنیوا کی سڑکوں پر کہانیاں سناتی دیو ہیکل دادی اماں

آپ دادی کی اپنے پوتوں پوتیوں کو چاند پر چرغہ کاٹنے والی ایک بڑھیا کی کہانی سنانے کے بارے میں تو جانتے ہوں گے، ہوسکتا ہے یہ کہانی آپ...

آپ دادی کی اپنے پوتوں پوتیوں کو چاند پر چرغہ کاٹنے والی ایک بڑھیا کی کہانی سنانے کے بارے میں تو جانتے ہوں گے، ہوسکتا ہے یہ کہانی آپ نے بھی بچپن میں اپنی دادی سے سنی ہوگی۔ اب ایسی ہی ایک دیوہیکل سی دادی اپنے شہر کے باسیوں کے یہ کہانی سنانے کے لیے دنیا بھر میں سفر کر رہی ہیں۔

ایک فرانسیسی تھیٹر گروپ کی جانب سے بنائی جانے والی یہ دیو ہیکل دادی اور پوتی جہاں جاتی ہیں، وہاں لوگ انہیں دیکھنے کے لیے سڑکوں پر امڈ آتے ہیں۔

اٹھارہ فٹ بلند پوتی اور چھڑی کے سہارے چلتی دادی اماں آج کل سوئٹزر لینڈ کے شہر جینوا میں ہیں اور اس منفرد ترین پتلی تماشے کو دیکھنے کے لیے لوگ جوق در جوق آرہے ہیں۔

جنیوا کی سڑکوں کا کچھ سفر دیو ہیکل دادی اماں نے وہیل چیئر پر بھی طے کیا۔ دوسری جانب پوتی بھی لالی پاپ کھاتی رہی اور تماشائیوں کو محظوظ کرتی رہی۔

ان دونوں دیو ہیکل کٹھ پتلیوں کو کرین کے ذریعہ رسیوں کی مدد سے حرکت دی جاتی ہے۔

اس منفرد ترین کٹھ پتلی تماشہ بنانے والے تھیٹر گروپ کا کہنا ہے کہ دیو ہیکل دادی اماں کہانیاں بھی سنائیں گی۔

ان دیوہیکل پتلیوں کو تیار کرنے میں اس گروپ کو 3 سال کا عرصہ لگا۔ اس سے قبل یہ کٹھ پتلیاں لندن اور مونٹریال میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں جہاں انہیں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی

قالب وردپرس

Loading...
Categories
لائف-اسٹائل

RELATED BY