آج کھانے کے ساتھ خوبانی کا میٹھا پیش کریں

کھانے کے بعد میٹھا کھانا نہ صرف سنت رسولﷺ ہے بلکہ طبی ماہرین بھی اس کی افادیت ثابت کر چکے ہیں۔ اسی لیے آج اپنے اہل خانہ کو کھانے...

کھانے کے بعد میٹھا کھانا نہ صرف سنت رسولﷺ ہے بلکہ طبی ماہرین بھی اس کی افادیت ثابت کر چکے ہیں۔ اسی لیے آج اپنے اہل خانہ کو کھانے کے بعد لذیذ خوبانی کا میٹھا پیش کریں۔


سوکھی خوبانی: آدھا کلو، 2 کپ پانی میں بھیگی ہوئی

لیموں کا جوس: 1 کھانے کا چمچ

چینی: آدھا کپ

جیلیٹن: ایک چائے کا چمچ، پانی میں بھیگا ہوا

دودھ: ایک سیر

چینی: 2 کھانے کے چمچ

کسٹرڈ پاؤڈر: 4 کھانے کے چمچ

کریم: 1 پیکٹ

بادام: حسب ضرورت

پستے: حسب ضرورت


ایک پین میں سوکھی خوبانی کو ڈال کر پکالیں۔

اب اس میں لیموں کا جوس، آدھا کپ چینی اور جیلیٹن ڈال کر مزید پکا لیں۔

پھر اس کو اتار کر بلینڈر میں بلینڈ کر لیں اس کے بعد مزید پکائیں۔

اب اس کو ٹھنڈا کر کے ڈش میں نکال لیں۔

ایک پین میں دودھ اور چینی کو ڈال کر ابال لیں۔ کسٹرڈ اور پانی کو بھی مکس کر لیں۔

اب کسٹرڈ کو دودھ اور چینی کے آمیزے میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ ایک ابال آجائے۔

جب کسٹرڈ تیار ہو جائے تو چولہا بند کر دیں اور ٹھنڈا کر لیں۔

اب کسٹرڈ میں آدھی کریم ڈال کر مکس کر لیں۔

اس کسٹرڈ کو ڈش میں نکالیں اور اس کے اوپر خوبانی کا آمیزہ، باقی کریم، بادام اور پستے ڈال کر پیش کریں

قالب وردپرس

Loading...
Categories
فوڈ

RELATED BY