فرفر انگریزی بولنے والے شاہ رخ خان کے انگلش میں کتنے نمبرز تھے، جان پر آپ حیران رہ جائیں گے

  نئی دہلی (این این آئی) بھارت کی دہلی یونیورسٹی نے حال ہی میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا ہنس راج کالج کا ایڈ مشن فارم جاری...

 

نئی دہلی (این این آئی) بھارت کی دہلی یونیورسٹی نے حال ہی میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا ہنس راج کالج کا ایڈ مشن فارم جاری کیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ،وائرل ہونے کی وجہ اس میں کنگ خان کے انگلش کے مضمون کے مارکس ہیں جس نے سب کو گھما کر رکھ دیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق یہ فارم دہلی یونیورسٹی کے فیس بک پیج پر شیئر کیا گیا ہے جسے متعدد طلباءکی جانب سے ٹریک کیا گیا،فارم میں شاہ رخ خان کے انگلش کے مضمون میں 51 مارکس درج ہیں،اداکارکے کم نمبرز نے ایک نئی بحث چھیڑ دی کہ کمزور انگلش ہونے کے باوجود خان عوامی مقامات پر اور تقریر کے دوران اتنی اچھی اور سلجھی ہوئی انگلش کیسے بول لیتے ہیں۔

شاہ رخ کے بارے میں کینیڈا میں ٹیکنا لوجی ،انٹر ٹینمنٹ اور ڈیزائن (ٹی ای ڈی ٹاکس2017) میں کہا گیا تھا کہ انہیں اپنی زبان پر مہارت حاصل ہے وہ عقل مندی کے ساتھ الفاظ کا چناو¿ کرتے ہوئے انہیں اد اکرتے ہیں۔پنک ولاکے مطابق فارم کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے کا نام ابھی تک سامنے نہیں آسکا ہے تاہم ہنس راج کالج کے ایڈمن ملہاج حسین نے فارم کے مستند ہونے تصدیق کی ۔

انہوں نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ محنتی ہیں اور جانتے ہیں کہ آپ کو زندگی میں کیا حاصل کرنا ہے ¾آپ کے مقاصد کیا ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کے نمبرز کیسے آئے ¾ شاہ رخ کے علاوہ اس کی بہترین مثال اور کون پیش کرسکتا ہے؟۔

Loading...
Categories
تعلیم

RELATED BY