پروین شاکر کی ایک یادگار خوبصورت غزل

  ہم نے ہی لوٹنے کا ارادہ نہیں کیا اسنے بھی بھول جانے کا وعدہ نہیں کیا دکھ اوڑھتے نہیں کبھی جشنِ طرب میں ہم ملبوس دل کو تن...

 

ہم نے ہی لوٹنے کا ارادہ نہیں کیا
اسنے بھی بھول جانے کا وعدہ نہیں کیا
دکھ اوڑھتے نہیں کبھی جشنِ طرب میں ہم
ملبوس دل کو تن کا لبادہ نہیں کیا
جو غم ملا ہے بوجھ اٹھایا ہے اس کا خود
سرزیرِبارِساغر و بادہ نہیں کیا
کارِ جہاں ہمیں بھی بہت تھے سفر کی شام
اس نے بھی التفات زیادہ نہیں کیا
آمد پہ تیری عطر و چراغوسبو نہ ہوں
اتنا بھی بود و باش کو سادہ نہیں کیا

ویڈیو دیکھیں

Loading...
Categories
وڈیوز

RELATED BY