کپڑے اتار کر آئیں ، جو چیز مرضی مفت کھائیں- ریسٹورنٹ کی انوکھی پیشکش

اخبار دی مرر کے مطابق جرمن دارالحکومت میں کھلنے والے اس ریسٹورنٹ کو جرمن عوام بہت پسند کررہے ہیں اور یہاں برہنہ ہوکر کھانا کھانے والوں کی فہرست طویل...

اخبار دی مرر کے مطابق جرمن دارالحکومت میں کھلنے والے اس ریسٹورنٹ کو جرمن عوام بہت پسند کررہے ہیں اور یہاں برہنہ ہوکر کھانا کھانے والوں کی فہرست طویل سے طویل تر ہوتی جارہی ہے۔ یہ نیا ریسٹورنٹ پہلے سے قائم بلیک کیٹ ریسٹورنٹ کا حصہ ہے اور گزشتہ ہفتے جب اس کا افتتاح ہوا تو جرمن اداکارہ مکیلا اور پلے بوائے ماڈل سارہ بھی گاہکوں کو کھانا پیش کرنے والی لڑکیوں میں شامل تھیں۔

اس بے حیائی کے مرکز میں صرف گاہک ہی برہنہ ہوکر نہیں آتے بلکہ انہیں کھانا پیش کرنے والی تمام لڑکیاں بھی برہنہ ہوتی ہیں۔ ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر مکیلا اور سارہ نے بھی برہنہ ہوکر گاہکوں کو کھانا پیش کیا۔ جو گاہک مکمل طور پر برہنہ نہیں ہونا چاہتے انہیں صرف کولڈرنک مفت دیا جاتا ہے جبکہ مکمل لباس پہن کر آنے والوں کے لئے اس ریسٹورنٹ میں کوئی چیز بھی مفت نہیں ہے۔

Loading...
Categories
دلچسپ و عجیب

RELATED BY