آج دستر خوان کو وائٹ چکن کڑاہی سے سجائیں

چکن کڑاہی گو کہ ایک پسندیدہ ڈش ہے تاہم وائٹ چکن کڑاہی کو اس لیے بھی زیادہ پسند کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں عام کڑاہی کی نسبت مرچ...

چکن کڑاہی گو کہ ایک پسندیدہ ڈش ہے تاہم وائٹ چکن کڑاہی کو اس لیے بھی زیادہ پسند کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں عام کڑاہی کی نسبت مرچ مصالحوں کی مقدار ذرا کم ہوتی ہے۔

چونکہ ابھی تک پاکستان میں موسم سرما کا آغاز ہوا نہیں، اور ابھی تک جھلستی دھوپ مختلف شہروں کے باسیوں کو پریشان کیے ہوئے ہے، تو ایسے میں کھانے میں ہلکی پھلکی وائٹ چکن کڑاہی پیش کرنا آپ کے اہل خانہ کو آپ کی تعریف کرنے پر مجبور کردے گا۔


چکن: 500 گرام

دہی: 250 گرام

لہسن ادرک پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

ہری مرچ: 4 سے 5 عدد

دھنیہ: 1 کھانے کا چمچ، خشک، کُٹا ہوا

زیرہ: 1 کھانے کا چمچ، کُٹا ہوا

کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ، کُٹی ہوئی

کریم: نصف کپ

نمک: حسب ذائقہ

ادرک: 1 درمیانہ ٹکڑا

ہرا دھنیہ: آدھی گٹھی


ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں چکن فرائی کر لیں یہاں تک کہ ہلکی سنہری رنگت آجائے۔

اب اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر ایک منٹ کے لیے پکائیں۔

اب زیرہ، خشک دھنیہ، کالی مرچ، نمک، دہی اور ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر تیز آنچ پر اتنا پکائیں کہ چکن گل جائے۔

پھر ہری مرچ اور کریم شامل کر کے پکائیں اور اچھی طرح مکس کر کے چولہے سے اتار لیں۔

مزید پڑھیں:لذیذ اور چٹ پٹی حلیم بنانے کی آسان ترکیب

مزید پڑھیں: آج کھانے کے ساتھ خوبانی کا میٹھا پیش کریں

Loading...
Categories
فوڈ

RELATED BY