بھارتی ٹی وی چینلز کے پاکستانی فنکاروں سے خفیہ رابطوں کا انکشاف

کراچی (یو این پی ) بھارتی ٹی وی چینلز نے تفریحی پروگرامز میں مدعو کرنے کے لئے پاکستانی فنکاروں سے خفیہ طور پر رابطے شروع کردئیے۔ پاکستانی کامیڈین فنکاروں...

کراچی (یو این پی ) بھارتی ٹی وی چینلز نے تفریحی پروگرامز میں مدعو کرنے کے لئے پاکستانی فنکاروں سے خفیہ طور پر رابطے شروع کردئیے۔ پاکستانی کامیڈین فنکاروں نے بھارتی چینلز میں عمدہ پرفارمنس دکھائی تھے جس کی اب ان تفریحی چینلز پر کمی محسوس کی جانے لگی ہے۔دوسری جانب بھارتی چینلز کی درخواست پر پاکستانی فنکاروں نے ویز ے اپلائی کئے تو بھارتی سفارت خانے نے ویزے دینے سے انکار کردیا۔ ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ اداکار رؤف لالہ نے ویزا مانگا تو انہیں نہیں دیا گیا۔دیگر فنکاروں نے بھارتی چینلز پر کام کو فی الحال حالات بہتر ہونے تک کیلئے چھوڑ دیا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلمسازوں نے بھی پاکستانی فنکاروں سے رابطے کئے ہیں۔

مزیرد پڑھیں : انڈوں میں مہلک امراض کی دوا شامل، جاپانی محققین کا کارنامہ

مزیرد پڑھیں : شادی کے بعد مرد و خواتین موٹے کیوں ہوجاتے ہیں؟

ان میں عدنان صدیقی ، سجل علی ، صبا قمر، فواد خان ، علی ظفر ، حمائمہ ملک، ماہرہ خان و دیگر شامل ہیں۔ان فنکاروں نے فی الحال پاکستان میں ٹی وی اور فلموں کی مصروفیات کا بہانہ کرکے انکار کردیا ہے۔ بیرون ملک میں عکس بندی کی آفرز کو بھی فی الحال قبل ازوقت قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ، اس میں کوئی شک نہیں لیکن سب سے پہلے ملک کی سلامتی و استحکام کی بنا پر ہم پاکستانی ہیں۔ ملکی فلم انڈسٹری کو اب اپنے فن سے پروان چڑھائیں گے۔

Loading...
Categories
مزید

RELATED BY