پنیر والی چائے پینا چاہیں گے؟

یوں تو چائے کے شوقین افراد اپنی چائے میں دودھ، پتی اور چینی کے علاوہ کسی بھی شے کی آمیزش پسند نہیں کرتے، تاہم منفرد تجربات کرنے کے شوقین...

یوں تو چائے کے شوقین افراد اپنی چائے میں دودھ، پتی اور چینی کے علاوہ کسی بھی شے کی آمیزش پسند نہیں کرتے، تاہم منفرد تجربات کرنے کے شوقین افراد چائے کے معاملے میں بھی نئے نئے تجربات کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں چین میں پنیر والی چائے لوگوں میں کافی مقبول ہو رہی ہے۔ ایک تائیوانی ریستوران ’ہیپی لیمن‘ نے اس چائے کا آغاز کیا ہے جس کی شاخیں امریکا اور برطانیہ میں بھی ہیں۔

فی الحال اس پنیر والی چائے کا تجربہ چین میں کیا جارہا ہے جسے خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

اس ریستوران میں نمکین پنیر کے ساتھ گرین ٹی، اور چاکلیٹ کے ساتھ نمکین پنیر کے تڑکے والی چائے دستیاب ہے۔

یہ آپ کی مرضی کے مطابق آپ کو مل سکتی ہے۔ چاہیں تو آپ پنیر کو گرینڈ کروا کر چائے میں مکمل آمیزش کروالیں، یا پھر چائے کے اوپر پنیر کی تہہ بنوائیں، دنوں صورتوں میں یقیناً یہ نہایت منفرد ذائقے کی حامل ہوگی۔

مزید پڑھیں: آج دستر خوان کو وائٹ چکن کڑاہی سے سجائیں

مزید پڑھیں: ہزاروں لیٹر غیر معیاری دودھ پکڑا گیا

مذکورہ ریستوران بہت جلد اس چائے کو برطانیہ اور امریکا میں بھی متعارف کروانے جا رہا ہے جہاں لوگ پہلے ہی بے صبری سے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔

Loading...
Categories
فوڈ

RELATED BY