فاٹا کی عوام کا سب سے بڑا دشمن مولانافضل الرحمان نکلا،اہم بیان دےدیااور کھل کرسامنےآگیا

ڈیرہ اسماعیل خان( نمائیندہ تہلکہ ٹی وی ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی کابینہ کے فاٹا اصلاحات سے متعلق فیصلے کو مسترد کردیا۔...
KPK News

ڈیرہ اسماعیل خان( نمائیندہ تہلکہ ٹی وی ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی کابینہ کے فاٹا اصلاحات سے متعلق فیصلے کو مسترد کردیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا اصلاحات سے متعلق وفاقی کابینہ کے فیصلے سے انحراف اور اسے مسترد کرتے ہیں، کابینہ کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، حکومت نے ہمیں دھوکا دیا اور دھوکا دینے والوں میں وزیراعظم بھی شامل ہیں، وزیراعظم سے فاٹا اجلاس پر حتمی بات کروں گا اور کل کرم تنگی ڈیم کے افتتاح کے موقع پر ان سے احتجاج بھی کروں گا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو حکومت قبائلیوں کے مفادات کی بات نہیں کرسکتی وہ کشمیریوں کو حق کیسے دلائے گی جب کہ سوچنے کی بات ہے کہ فاٹا اصلاحات میں امریکا کیوں سہولت فراہم کررہا ہے۔

Loading...
Categories
مزید

RELATED BY