انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 نومبر تک توسیع

وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں15نومبرتک توسیع کردی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیاکہ...

وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں15نومبرتک توسیع کردی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیاکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانیکی تاریخ میں توسیع کی باقاعدہ منظوری دی ہے اوراسکے بعد کمپنیوں، تنخواہ دار ودیگر انفرادی ٹیکس دہندگان اورایسوسی ایشن آف پرسنزکیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانیکی تاریخ بڑھا کر15 نومبر مقررکی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ تاریخ میں توسیع ٹیکس بارز اور مختلف تجارتی اور دوسری تنظیموں کی درخواست پرکی گئی ہے۔

قالب وردپرس

Loading...
Categories
بزنس

RELATED BY