حماس نے اپنے زیر انتظام علاقے فلسطینی حکام کے حوالے کردئے

حماس نے اپنے زیر انتظام مختلف علاقے فلسطینی حکام کے حوالے کردئے۔ تعلقات میں بہتری حماس اور الفتح کے درمیان مصر میں معاہدوں کے بعد ہوئی ہے۔ عرب میڈیا...

حماس نے اپنے زیر انتظام مختلف علاقے فلسطینی حکام کے حوالے کردئے۔

تعلقات میں بہتری حماس اور الفتح کے درمیان مصر میں معاہدوں کے بعد ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق رفاح کراسنگ، اسرائیل فلسطین بارڈر اور مصر فلسطین بارڈر، حماس نے فلسطینی حکام کے حوالے کئے۔

یہ علاقے گذشتہ دس سال سے حماس کے زیر انتظام تھے۔

غزہ الفتح کے ترجمان اسامہ نے کہا ہے کہ فتح اور حماس کے بارڈر دینے میں کسی قسم کی شرائط نہیں لگائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دوہزار سات سے تعلقات بحال کرنا چاہتے تھے۔

فلسطینی وزیر برائے شہری امور حسین الشیخ نے کہا کہ قومی اتحادی حکومت مصر کے ساتھ مل کر رفاح بارڈر کراسنگ کو فنکشنل کرے گی۔

حماس ترجمان حازم قاسم نے بہتر حالت کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کے بعد سے فلسطینی عوام کے طرز زندگی میں بہتری آئے گی۔

 

Loading...
Categories
انٹرنیشنل

RELATED BY