چکوال میں بس پُل سے گرگئی، 16 افراد جاں بحق

ڈسٹرکٹ چکوال میں تلہ گنگ کے قریب ڈھوک پٹھان کےمقام پربس پُل سےگر گئی جس کے نتیجے میں 16 افرادجاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثے میں 35 سے...

ڈسٹرکٹ چکوال میں تلہ گنگ کے قریب ڈھوک پٹھان کےمقام پربس پُل سےگر گئی جس کے نتیجے میں 16 افرادجاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثے میں 35 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ بس کوہاٹ سے رائے ونڈ جارہی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

بس میں سوار افراد رائیونڈ میں اجتماع کے لیے جارہے تھے جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

قالب وردپرس

Loading...
Categories
پاکستان

RELATED BY