محمد عرفان نے ویرات کوہلی کی تعریف کا محبت سے جواب دیدیا۔

ویرات کوہلی نے اپنے انٹرویو کے دوران پاکستان کے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو مہلک پیسر اور محمد عرفان کو مشکل بولر قرار دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بیٹنگ...

ویرات کوہلی نے اپنے انٹرویو کے دوران پاکستان کے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو مہلک پیسر اور محمد عرفان کو مشکل بولر قرار دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بیٹنگ کوچ نے ایک فٹ کے اسٹول پر کھڑے ہو کرانھیں طویل قامت پیسر کیخلاف کھیلنے کی پریکٹس کرائی تھی۔

اس انٹرویو کو پاکستانیوں کی جانب سے بہت زیادہ سراہا گیا۔ شعیب اختر نے جواب دیتے ہوئے تعریفی کلمات پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کیا۔

بھارتی کپتان کے اس بیان پر محمد عرفان کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد عرفان کا کہنا تھا کہ کوہلی بڑے دل کے مالک ہیں، ان کیلئے ڈھیروں دعائیں، میں چاہتا ہوں کہ ہم کرکٹ کے میدانوں پر ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ کرکٹ کھیلیں۔ ان کی اس بات کے جواب میں ویرات کوہلی نے بھی انکا شکریہ ادا کیا۔

قالب وردپرس

Loading...
Categories
کھیل

RELATED BY