سعودی عرب کویت اور بحرین کا شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا حکم

سعودی عرب کے بعد کویت اور بحرین نے بھی لبنان میں موجود اپنے اپنے شہریوں کو فوری طور پرملک چھوڑنے کی ہدایات دے دیں ہیں، تینوں ممالک کی جانب...

سعودی عرب کے بعد کویت اور بحرین نے بھی لبنان میں موجود اپنے اپنے شہریوں کو فوری طور پرملک چھوڑنے کی ہدایات دے دیں ہیں، تینوں ممالک کی جانب سے شہریوں کو روکنے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے لبنان میں مقیم شہریوں کے لیے سفری انتباہ جاری کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ وہاں سے کسی بھی اور بین الاقوامی مقام یا شہر کی جانب سفر سے گریز کریں،، وزارت خارجہ نے لبنان میں رہنے یا وہاں مختصر قیام اور سیر کی غرض سے جانے والے تمام شہریوں سے کہا ہے۔

جتنا جلد ممکن ہو،اس ملک سے نکل جائیں،،سعودی عرب کے بعد بحرین نے لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور وطن واپس آجائیں اور وہاں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

یہی نہیں اب کویت نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان جانے سے روک دیا ہے، کویتی حکومتی نے سیکورٹی خدشارت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری لبنان سے فوری طور پر نکل جائیں اور جانے والے بھی جانے سے گریز کریں۔

Loading...
Categories
انٹرنیشنل

RELATED BY