شرائط و ضوابط

اردو خبریں ڈاٹ پی کے کو استعمال کرنے کے لیے آپ پر نیچے دی ہوئی شرائط کا اطلاق ہوگا اور یہ اطلاق آپ کے پہلی بار استعمال کے ساتھ ہی شروع ہو جائے گا۔

اردو خبریں ڈاٹ پی کے کا استعمال
آپ اردو خبریں ڈاٹ پی کے کو اس شرط پر استعمال کر رہے ہیں کہ آپ اسے صرف قانونی طور پر جائز مقاصد کے لیے استعمال کریں گے اور کسی دوسرے کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گے، اور کسی دوسرے شخص کے اردو خبریں ڈاٹ پی کے سے مستفید اور لطف اندوز ہونے کے حقوق کو متاثر نہیں کریں گے۔ اس ویب سائٹ پر جو رویے ممنوع ہیں ان میں کسی دوسرے شخص کو ڈرانا دھمکانا، اسے ذہنی دباؤ کا شکار کرنا یا اس کے لیے دقت کا سبب بننا، فحش یا خیر اخلاقی مواد بھیجنا اور سائٹ پر جاری بحث و مباحثے کو معمول کے مطابق نہ چلنے دینا شامل ہیں۔

تخلیقی حقوق یا انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس
اس ویب سائٹ کے تمام جملہ حقوق بشمول کاپی رائٹس، ٹریڈ مارک، ڈیزائن کے حقوق، پیٹنٹ اور دیگر انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (چاہے وہ پہلے سے رجسٹرڈ ہوں یا نہ ہوں) اور اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تمام مواد (بمشول تمام کمپیوٹر ایپلیکیشنز) کے جملہ حقوق اردو خبریں ڈاٹ پی کے یا اردو خبریں ڈاٹ پی کے کو لائسنس فراہم کرنے والے اداروں کے نام محفوظ ہیں۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ اردو خبریں ڈاٹ پی کے پر شائع ہونے والے مواد کو کسی بھی صورت میں اپنے ذاتی اور غیر کاروباری استعمال کے علاوہ نہ تو نقل کریں گے، نہ کسی دوسری جگہ شائع کریں گے، نہ اس کے حصے بخرے کریں گے، نہ ریورس انجینئرنگ کریں، نہ ڈاؤن لوڈ کریں گے، نہ پوسٹ کریں گے، نہ براڈ کاسٹ کریں گے، نہ کسی دوسرے ذریعے سے اس کی ترسیل کریں گے یا عوام الناس کو بہم پہنچائیں گے۔

اس معاہدے کے ذریعے آپ اس بات کے بھی پابند ہوں گے کہ آپ اردو خبریں ڈاٹ پی کے پر پائے جانے والے مواد کو سوائے ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے، اسے نہ تو اڈاپٹ کریں گے، نہ تبدیل کریں گے اور نہ ہی اس مواد سے کو ئی اخذ شدہ ( ڈیری ویٹ) مواد تیار کریں گے۔ ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے علاوہ اس مواد کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے آپ کو پہلے اردو خبریں ڈاٹ پی کے سے اس کی تحریری اجازت لینا ہو گی۔

وہ نام، تصاویر اور لوگوز جن سے اردو خبریں ڈاٹ پی کے یا کسی تیسرے فریق (تھرڈ پارٹی) اور ان کی تخلیقات اور سروسز کی شناخت ہوتی ہے، ان کے استعمال کے جملہ حقوق مذکورہ فریقوں کے نام محفوظ ہیں۔ ان شرائط سے ہم یہ اخذ کرتے ہیں کسی بھی استعمال کنندہ کو اردو خبریں ڈاٹ پی کے یا تیسرے
فریق کے ٹریڈ مارک، ڈیزائن رائٹس اور کاپی رائٹس کے استعمال کا لائسنس حاصل نہیں ہو سکتا۔

اردو خبریں ڈاٹ پی کے پر آپ کا مواد
آپ اپنی کسی بھی قسم کی تخلیقات (بشمول تحریر، تصاویر، گرافکس، ویڈیو اور آڈیو) جب اردو خبریں ڈاٹ پی کے کے ساتھ شیئر کریں گے تو آپ اس بات سے اتفاق کر رہے ہوں گے کہ اردو خبریں ڈاٹ پی کے آپ کے مواد کو بلامعاوضہ کسی بھی شکل میں استعمال کر سکتا ہے، اور آپ اردو خبریں ڈاٹ پی کے کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ اپنی آپریشنل اور ادارتی وجوہات کے پیش نظر آپ کے مواد کو دنیا بھر میں اپنے پروگراموں اور ویب سائٹس پر استعمال کر سکتا ہے۔ مخصوص حالات میں اردو خبریں ڈاٹ پی کے کو یہ حق بھی حاصل ہوگا کہ وہ آپ کے مواد کو کسی تیسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔

آپ کے مواد کے کاپی رائٹس آپ کے پاس ہی رہیں گے اور ہمارے ساتھ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ حق حاصل رہے گا کہ آپ اپنے مواد کو جس طرح سے چاہیں استعمال کر سکیں گے اوراپنا مواد کسی دوسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکیں گے۔

اردو خبریں ڈاٹ پی کے کو اپنا مواد بھجواتے ہوئے آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ کا مواد آپ کی اپنی تخلیق ہے، اس مواد سے کسی کی تضحیک نہیں ہو رہی، اس مواد سے برطانیہ کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی اور یہ کہ آپ اردو خبریں ڈاٹ پی کے کو مندرجہ بالا ضروریات اور ترجیحات کے تحت یہ حق دیتے ہیں کہ اردو خبریں ڈاٹ پی کے آپ کے مواد کو استعمال کر سکتی ہے۔ آپ اس بات کی بھی تصدیق کر رہے ہوں گے آپ کے مواد میں جس کسی شخص کا ذکر ہے اسے (اور سولہ برس سے کم عمر کی صورت میں اس کے والدین یا سرپرست کو) اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ہم آپ کی تخلیقات کے ساتھ آپ کا نام بھی شائع کرتے ہیں، تاہم کبھی کبھی بعض فنی یا آپریشنل وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ ہو سکتا ہے کہ بعض انتظامی وجوہات کے پیش نظر یا کسی بات کی تصدیق کے لیے اردو خبریں ڈاٹ پی کے آپ کی تخلیقات یا کسی منصوبے کے حوالے سے آپ سے رابطہ بھی کرے۔ یہ جاننے کے لیے کہ ہم کس صورت میں آپ سے رابطے کر سکتے ہیں، براہ کرم آپ ہماری پرائیویسی پالیسی (Privacy Policy) کا مطالعہ کریں۔

براہ کرم اردو خبریں ڈاٹ پی کے کو بھجوانے کے لیے کس بھی قسم کے مواد کی تیاری کے دوران کسی قسم کا غیر ضروری خطرہ مول نہ لیجیے اور نہ ہی کوئی خلاف قانون کام کیجیے۔

اگر آپ اردو خبریں ڈاٹ پی کے کو مندرجہ بالا شرائط کے تحت جملہ حقوق دینے پر رضامند نہیں تو براہ کرم آپ اپنی تخلیقات اردو خبریں ڈاٹ پی کے کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے نہ بھیجیں۔

خبروں سے متعلق مواد بھیجتے وقت اس بات کا خیال رکھیے کہ اردو خبریں ڈاٹ پی کے یہ مواد اپنے دیگر بین الا قوامی شراکت دار اداروں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔ ہمارے شرکت دار اداروں پر یہ پابندی ہے کہ وہ آپ کے مواد میں کوئی ترمیم نہیں کریں گے اور کسی دوسرے برطانوی میڈیا ادارے کو بھی نہیں دیں گے۔

مندرجہ بالا شرائط کے علاوہ بھی اردو خبریں ڈاٹ پی کے کو بھیجے جانے والے مواد کے سلسلے میں آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے تو آپ اس پتہ پر ای میل کیجیے. [email protected]

اردو خبریں ڈاٹ پی کے پر شائع ہونے والے فورم ، مثلاً میسیج بورڈز اور بلاگز وغیرہ میں حصہ لینے کے لیے آپ کو رجسٹریشن کرانا پڑے گی۔ رجسٹر کراتے وقت آپ ہمیں جو بھی ذاتی کوائف دیں گے وہ اردو خبریں ڈاٹ پی کے اردو ڈاٹ کام کے پاس محفوظ رہیں گے اور ہم انہیں اپنی پرائیویسی پالیسی کے تحت ہی استعمال کریں گے۔

عمومی شرائط:
اگر مندرجہ بالا شرائط میں کوئی بھی شرط کسی بھی ملک میں غیر قانونی یا ناقابل عمل قرار دی جاتی ہے تو جہاں تک ممکن ہوا، اردو خبریں ڈاٹ پی کے ایسی شرط کو اپنی شرائط سے نکال دے گا تاہم اس سے ہماری دیگر شرائط متاثر نہیں ہوں گی اور انہیں قانونی تحفظ حاصل رہے گا۔
اگر کبھی اردو خبریں ڈاٹ پی کے اپنی شرائط اور حقوق کو نافذ کرنے میں ناکام رہتی ہے یا اس میں تاخیر ہو جاتی ہے تو اس سے اردو خبریں ڈاٹ پی کے کے اس حق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کہ وہ آئندہ بھی اپنے حقوق و شرائط کا اطلاق نہیں کرا سکتی۔

اردو خبریں ڈاٹ پی کے کا استعمال پاکستان کے قوانین کے تحت ہوگا، اس کے استعمال کو پاکستان کے قوانین کی روشنی میں دیکھا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی کا اختیار بھی صرف انگلینڈ کی عدالتوں کو حاصل ہو گا۔

اردو خبریں ڈاٹ پی کے کی شرائط کی تفصیل اور ان میں تازہ ترین ترامیم کے لیے ہماری مرکزی ویب سائٹ پر جایے۔
اگر آپ ہماری شرائط سے متعلق کوئی خاص سوال پوچھنا چاہیں تو براہ کرم ہمیں اس پتہ پر ای میل کیجیے:[email protected]