کراچی: آتشزدگی سے 500 موٹر سائیکلیں جل گئیں

0

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں عزیز بھٹی پارک کے قریب جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ سے 500 سے زائد موٹرسائیکلیں جل گئیں۔

حکام کے مطابق آگ سے ایک بس، 2 رکشے اور 6 سے 7 گاڑیاں بھی جل گئی ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ کیس پراپرٹی اور چوری یا چھینی گئی گاڑیاں برآمد کرکے نظارت میں رکھی جاتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.