آل کراچی تاجر الائِنس/ ہڑتال کی کال پر نظرثانی کی اپیل

0

آل کراچی تاجر الائِنس/ ہڑتال کی کال پر نظرثانی کی اپیل

مولانا عادل خان شہید ایک جید عالم تھے ان کی شہادت عالم اسلام کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ علماء ہمارے سروں کے تاج ہیں ۔ یہ واقعہ مملکت خداداد پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے لیے ملک دشمن عناصر کے عزائم ظاہر کرتا ہے ۔ ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مولانا عادل خان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔ تاکہ ملک میں پھیلی ہوئی بے چینی کی فضا بہتر ہو سکے ۔ مذکورہ واقع کے بعد علماء کمیٹی نے ہڑتال کی کال دی ہے ہم علماء اکرام سے درد مندانہ اپیل کرتے ہیں کہ پچھلےچند ماہ سے کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کی وجہ سے تاجر برادری ، عوام الناس ، روزانہ اجرت پر کام کرنے والے اور مزدور پیشہ افراد انتہائی پریشانی کا شکار ہیں اور ہڑتال کے متحمل ہر گز نہیں ہو سکتے اس لیے علماء کمیٹی عوام الناس کے وسیع تر مفادکی خاطر ہڑتال کی کال پر نظرثانی کریں۔

تاجر برادری اور عوام الناس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے ۔

شعبہ نشر و اشاعت

آل کراچی تاجر الائنس

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.