افغان طالبان نے نہایت اہم ترین دو شہروں پر قبضے کا دعویٰ کر دیا

0

افغانستان میں طالبان کی حکومتی فورسز کے ساتھ مختلف علاقوں میں لڑائی جاری ہے اور اب طالبان نے مزید دو صوبائی دارالحکومتوں سرپل اور قندوز پر قبضے کا دعویٰ کر دیاہے لیکن حکومت کی جانب سے اس پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے جنگجوو¿ں نے قندوز اور سرپ±ل پر مسلسل حملوں کے بعد آج صبح کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور دونوں صوبائی دارالحکومتوں کے تمام سرکاری دفاتر ان کے قبضے میں ہیں۔اس سے قبل خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق قندوز کی صوبائی کونسل کے رکن امرالدین ولی نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں کے چپے چپے میں شدید لڑائی جاری ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے قندوز کے رہائشی عبدالعزیز نے بتایا تھا کہ طالبان شہر کے مرکزی سکوائر تک پہنچ چکے ہیں اور اس دوران ان پر فضائی بمباری ہو رہی ہے۔ ہر طرف افراتفری کا عالم ہے۔

https://urdukhabrain.pk/minister-of-state-farrukh-habib-quotes-nawaz-sharif-as-saying-that-pml-n-leadership-should-become-a-whirlwind/

https://urdukhabrain.pk/coronas-war-continues-with-68-more-killed/

https://urdukhabrain.pk/major-terror-plot-foiled-in-lahore-ctd-operation-on-tip-off-three-terrorists-killed/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.