حکومت خود گرے گی اپوزیشن کی ضرورت نہیں، اعجاز الحق

0

مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کے لیے اپوزیشن کی ضرورت نہیں یہ خود اپنی غلطیوں سے گر ے گی۔

اعجاز الحق نے یہ بات ضیاء فاؤنڈیشن کے سابق صدر الحاج فواد اور روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں صدارتی نظام کی نہ گنجائش ہے اور نہ ہی قوم کو اس کا کوئی فائدہ ہوگا کیونکہ صدارتی نظام کے ذریعے بھی وہی لوگ اقتدار میں آنے کے خواہشمند ہیں، جو اب بھی اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اعجاز الحق نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی تعلقات کوئی مثالی نہیں ہیں، جو ملک کے مفاد میں نہیں ہیں۔

اپنی صحت کے حوالے سے اعجاز الحق نے کہا کہ وہ اب کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور عنقریب عملی سیاست میں حصہ لیں گے۔

(________________________________________________________________)

کتوں کی نسل کشی روکنے کیلئے درخواست، عدالت وکیل پر برہم، سماعت ملتوی

جسٹس فائز نظرِ ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.