لانگ مارچ استعفوں سے مشروط نہیں تھا لانگ مارچ کا آپشن موجود ہے۔ سید ناصر حسین شاہ

0
لانگ مارچ استعفوں سے مشروط نہیں تھا لانگ مارچ کا آپشن موجود ہے۔ سید ناصر حسین شاہ
پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ملک کو بڑی برائی سے نجات دلانے کے لئے ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہیں۔صوبائی وزیر
پی ڈی ایم کی تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات سندھ۔
کراچی 17 مارچ: صو با ئی وزیراطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ لا نگ ما ر چ استعفو ں سے مشرو ط نہیں تھا لا نگ ما ر چ کا آپشن مو جو د ہے پی ڈی ایم کی تما م جما عتیں ملک کو بڑ ی برا ئی سے نجا ت دلا نے کے لئے ایک نکا تی ایجنڈے پر متفق ہیں اور پی ڈی ایم کی تحریک منطقی انجا م تک پہنچے گی۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پی پی رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کے ہمرا ہ کرا چی پریس کلب میں پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے کیا۔ گزشتہ روز پی ڈی ایم اجلاس کی وضاحت کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ جو تجاویز صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زردا ر ی نے دی تھی انہی تجا ویز کے تحت پی ڈی ایم کو ضمنی انتخا با ت میں چا رو ں صو بو ں میں کا میا بی ملی اور سینیٹ انتخا با ت میں بھی اتحا د کو کا میا بی ملی اس کے بعد چیئر مین سینیٹ کے انتخا ب کے مو قع پر پی ڈی ایم کے متفقہ امید وار سید یو سف رضا گیلا نی کو 48ووٹ ملے، لیکن پریزائڈنگ آفیسر نے غیرقانونی اور جانبدارا نہ فیصلہ دیا،آئینی و قانونی طور پر چئیرمین سینٹ سید یو سف رضا گیلانی ہی ہےں۔انہو ں نے کہا کہ قو می اسمبلی میں سیدیوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار جیتے جو کہ وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہا ر ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہم تو یہ سمجھ رہے تھے کہ کل کے اجلاس میں تمام کامیابیوں کو سراہا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ پہلے کوئی ایسی بات نہیں ہوئی تھی کہ لانگ مارچ سے پہلے استعفے دئیے جائیںگے، استعفے دینے کا آپشن موجود ہے
۔انہو ں نے وا ضح کیا کہ پی ڈی ایم ایک ہے اور پیپلزپارٹی اس کا حصہ ہے، جو بھی حکمت عملی ہوگی مل کر چلیں گے۔صوبا ئی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت یا سیٹیں جمہوری جدوجہد کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہیں۔اگر استعفے دے دیئے گئے توپی ٹی آئی کواٹھارویں آئینی ترمیم ختم کرنے میں آسانی ہوگی، استعفے دینے سے ون وے ٹریفک ہوجائے گی۔صو با ئی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوری فیصلے کرتی ہے،اسد عمر شاعر بن گئے ہیں انہیں خوش فہمی میں رہنے دیں ان کو پتہ ہی نہیں چلے گا اور ان کا دھڑ ن تختہ ہو جا ئے گا۔صو با ئی وزیر نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور مریم نوا ز ہمارے لئے قابل احترام ہیں،امید ہے کہ پی ڈی ایم ایک ہی رہے گی، بڑی برائی کو ختم کرنے کے لئے پی ڈی ایم کی جما عتیں ایک ایجنڈے پر متفق ہیں۔ الیکشن کمیشن ایک معتبر ادا ر ہ ہے اوروزیراعظم خود متعدد بار الیکشن کمیشن کی تعریف کرچکے ہیں،الیکشن کمیشن کو جس طرح وفاقی وزراءہراساں کررہے ہیں اسکی مذمت کرتا ہوں۔
۔انہو ں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کو چا رو ں صو بو ں میں شکست ہو ئی اورعوام نے انکی نا اہلی کے سبب ان کو مستر د کر دیا ۔ڈسکہ میں20پو لنگ افسرا ن کو اٹھا لیا گیا ۔جب سول سوسائٹی اور میڈیا نے اس معاملے کو اچھالا تو الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کا الیکشن ملتوی کر دیا ۔
انہو ں نے کہا کہ جب و فا قی حکومت کی منشا ءکے مطا بق فیصلے نہیں آئے تو وفاقی وزراءالیکشن کمیشن پر چڑھ دوڑے۔انہو ں نے کہا کہ یہ چا ہتے ہیں کہ ان کو الیکشن کمیشن نہ رو کے جبکہ فا ر ن فنڈنگ کیس انکے لئے سب سے بڑا خطر ہ ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.