-مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا

0

-مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کا باضابطہ اعلان انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا۔

پریس کانفرنس میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ زیادہ تر بیرون ملک ہونے کی وجہ سے دو ذمہ داریں مشکل ہوتی ہے اس لئے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا ہے، زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ نیوزی لینڈ کی ٹیمیں منتخب کروں گا اور چیف سلیکٹر کی ذمہ داری 30 نومبر تک نبھاتا رہوں گا، نیا چیف سلیکٹر جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے ذمہ داریاں لے گا، چیف سلیکٹر کا انتخاب بورڈ کا استحقاق ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ نہ تو بورڈ سے اختلافات ہیں اور نہ ہی کسی کھلاڑی سے کوئی اختلاف ہے، چیئرمین سے میٹنگ یا وزیر اعظم سے ملاقات استعفیٰ کی وجہ نہیں بنی، آنے والی مصروفیات کی وجہ سے عہدہ چھوڑا، افواہوں میں سچائی نہیں ورنہ کسی بھی عہدے پر نہ ہوتا، بورڈ کی مشاورت سے تنخواہ ملتی تھی ، اب جو کام کروں گا اسی کا معاوضہ ملے گا۔

  ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ میں کوچنگ پر بھرپور توجہ دینا چاہتا ہوں اور بورڈ کو بھی بتا چکا ہوں، آجکل کی کوچنگ کے لئے فٹنس کی ضرورت ہے اور میں ابھی بھی فٹ ہو، ہیڈ کوچ کے طور پر ہار اور جیت کا ذمہ دار ہوں، میری نظریں اگلے دو برس کی کمٹمنٹ پر ہیں، ہمارا سب سے بڑا ہدف تینوں فارمیٹس میں پاکستان کو نمبر ون ٹیم بنانا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں 4 ستمبر 2019 کو دی گئی تھیں تاہم انہیں ٹیم کی پرفارمنس پر شدید تنقید کا سامنا رہا، پاکستان میں پہلی بار دونوں بڑے عہدے ایک ساتھ دے کر تجربہ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.