معروف فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں نے دوران میچ فلسطین کا پرچم لہرادیا

0

معروف فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں نے دوران میچ فلسطین کا پرچم لہرادیا

دنیائے فٹ بال کے معروف کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے دوران میچ  فلسطینی پرچم لہراکر عوام کے دل جیت لیے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی پال پوگبا اور عماد ڈیلو نےاولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں فلسطینی پرچم لہرایا۔پال پوگبا اور عماد ڈیلو نے منگل کی رات کو کلب کی فولام کے خلاف 1-1 سے برابری کے بعد گراؤنڈ میں فلسطینی پرچم  لہرایا۔کھلاڑیوں کی جانب سے فلسطینی پرچم لہرانے پرشائقین کی جانب سے ان کو خوب سراہا جارہا ہے۔پال پوگبا عماد ڈیلو نے  ہزاروں شائقین کے سامنے فلسطینی پرچم کے  ساتھ گراؤنڈ کا چکر لگایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.