وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا آج رات امریکا روانہ ہونے کا امکان

0

  شاہ محمود قریشی کا آج رات امریکا روانہ ہونے کا امکان 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے آج رات امریکا روانہ ہونے کا امکان ہے،

وزیرخارجہ براستہ ترکی امریکا جائیں گے، شاہ محمود قریشی نیویارک

میں اسرائیل فلسطین تنازعے سے متعلق جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت

کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور فلسطین کی موجودہ کشیدہ صورتحال

پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلایا جارہا ہے، اقوام متحدہ کی

جنرل اسمبلی کا اجلاس بدھ یا جمعرات کو متوقع ہے۔

اجلاس میں شرکت کیلئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج رات امریکا روانہ

ہوسکتے ہیں ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس

میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیرخارجہ براستہ ترکی امریکا جائیں گے۔

ترک ہم منصب اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک ساتھ ہی نیویارک پہنچیں گے۔

یاد رہے آج اسلام آباد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے فلسطین کے

سفیر احمد جواد اے اے ربعیی نے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے

دوران اسرائیلی افواج کے مسجد اقصی میں بے گناہ عبادت گزاروں پر تشدد کی شدید

مذمت کی جبکہ اسرائیلی فوج کے غزہ اور مغربی کنارے پر شدید حملوں میں بے

گناہوں کی شہادت پر افسوس اور تعزیت کی۔ انہوں نے اسرائیلی افواج کے بلاامتیاز

جاری حملوں کی سخت مذمت کی جس کے نتیجے میں 39 بچوں اور22 خواتین سمیت

140 سے زائد فلسطینی شہید اور1000 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

___________________________________________________

وزیراعظم عمران خان کی جمعے کوفلسطینیوں پر مظالم کیخلاف احتجاج کی ہدایت

برطانوی کرکٹر بھی فلسطینی شہریوں پر جاری مظالم پر چپ نہ رہ سکے، اہم پیغام جاری کردیا

فلسطینیوں کی بے بسی کا اصل سبب کیا ہے ؟ اداکارہ نیلم منیرنے اپنا درد دل بیان کردیا

غزہ پر ساتویں روز بھی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری 42 فلسطینی شہید درجنوں زخمی

اسرائیل کا فلسطینیوں پر حملہ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں ، شاہ محمود قریشی 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.