پاکستان میں اگلے سال مہنگائی کم ہوجائے گی، آئی ایم ایف

0

پاکستان میں اگلے سال مہنگائی کم ہوجائے گی، آئی ایم ایف

 

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں اگلے سال مہنگائی کم ہونے کی نوید سنادی۔ عالمی معاشی منظرنامے کی رپورٹ کے مطابق اگلے سال 2021 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رواں سال 2020 میں یہ شرح دس اعشاریہ سات فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق 2021 میں پاکستان میں بے روزگاری بڑھ سکتی ہے۔ اس سال بے روزگاری کی شرح چار اعشاریہ پانچ فیصد ہے جو 2021 میں بڑھ کر پانچ اعشاریہ ایک فیصد ہونے کا خدشہ ہے۔

آئی ایم ایف نے لکھا ہے کہ جی ڈی پی میں شرحِ نمو جو رواں سال منفی چار فیصد ہے، وہ اگلے سال بہتر ہو کر ایک فیصد ہونے کی توقع ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اگلے سال جی ڈی پی کا ڈھائی فیصد رہنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.