پشاورز لمی نے لاہور قلندرز کو 158 رنز کا ہدف دے دئا

0

                                                                                           پشاورز لمی نے لاہور قلندرز کو 158 رنز کا ہدف دے دئا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 30ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور پر کھیلے جارہے آج کے واحد اور ابتدائی مرحلے کے آخری میچ کی ٹاس کے لیے وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی میدان میں اترے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان، فل سالٹ، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، سہیل اختر، ڈیوڈ ویسا، فواد احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان میدان اترے ہیں۔

پشاور زلمی کی فائنل الیون میں حضرت اللّٰہ زازئی، کامران اکمل، شعیب ملک، حیدر علی، حسین طلعت، وہاب ریاض، خالد عثمان، عماد بٹ، محمد عمر، ارشد اقبال اور محمد حارث شامل ہیں۔

پی ایس ایل 7 میں دونوں ٹیمیں اپنا اپنا 10 واں میچ کھیل رہی ہیں، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی پہلے ہی ایونٹ کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل 7 میں پوائنٹس ٹیبل پر 9 فتوحات اور 18 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز 12 اور پشاور زلمی 10 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ کوالیفائی کرنے والی چوتھی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ ہے، جس کے پوائنٹس کی تعداد 8 ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بھی 8 پوائنٹس ہیں تاہم خراب نیٹ رن اوسط کی وجہ سے وہ پانچویں جبکہ ایونٹ میں صرف ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کرنے والی کراچی کنگز کی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے۔ 

_________________________________________________________

آج اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں، عمران خان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.