إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے

0

 افسوس ناک خبر:

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

‘تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال  کر گئے۔

علامہ خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو ’نکہ توت‘ میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے تھا۔

خادم حسین رضوی نے جہلم ودینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی۔

-خادم حسین رضوی نے جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے درس نظامی کی تکمیل کی

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کو پونے 9 بجے کے قریب شیخ زید اسپتال لایا گیا۔

-ذرائع نے بتایا کہ خادم حسین رضوی اسپتال پہنچنے سے قبل ہی  راستے میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ خادم حسین رضوی کے انتقال کی تصدیق کے لیے (ای سی جی) بھی کی گئی۔

خادم حسین رضوی کی جسد خاکی گرینڈ بیٹری اسٹاپ ملتان روڈ پر ان کی رہائشگاہ پہنچادی گئی ہے۔

تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کی بڑی تعداد  ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئی۔

ان کی نماز جنازہ بروز جمعہ سپہر 3 بجے مینار پاکستان پر ادا کی جائے گی

    آج قوم  ایک سچے عاشق رسول،محلض رہنما سے محروم ہوگئیں

اللہ پاک اپنے پیارے محبوب کے صدقے ان کی مغفرت فرمائے ۔۔آمین

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.