حکمرانوں نے عوام کو مایوس کردیا ، مصطفی کمال

0

حکمرانوں نے عوام کو مایوس کردیا ، مصطفی کمال

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو

مایوس کر دیا ہے، نئے تعلیم یافتہ، محب وطن نوجوان ہی پاکستان کی امید ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی

کمال کا کہنا تھا کہ موثر بلدیاتی حکومتوں کی عدم موجودگی ایک قومی المیہ ہے جس

پر حکمران اپنے سیاسی مفادات کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔ عام آدمی

کے مسائل جوں کے توں ہیں، یہاں تک کہ عام آدمی کا نظام پر سے اعتماد ختم ہو

چکا ہے۔ عوام کی اکثریت کو نہ ہی انتخابی عمل پر بھروسہ ہے اور نہ ہی انتخابات

کے بعد کسی قسم کی تبدیلی کے آنے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے پلیٹ فارم سے پاکستان

کی خدمت کرنے کے لیے بہترین، نئی، قابل، سنجیدہ اور ایماندار لیڈرشپ ملک کے

لیے تیار کریں تاکہ ہمارے بعد بھی ہمارا لگایا گیا پودا تناور درخت بن کر آنے والی

نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائے۔

___________________________________________________

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کی حمایت، نیتن یاہو کی امریکی کردار کی تعریف

کورونا وباء بیوٹی پارلرز، شادی ہالز، مزارات اور پارکس مزید بند رکھنے کا فیصلہ

جمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا، علامہ طاہر اشرفی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا آج رات امریکا روانہ ہونے کا امکان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.