سندھ حکومت نااہل ہے اور کراچی پرغلامانہ سوچ کے افسران قابض ہیں،حسن خان

0

سندھ حکومت نااہل ہے اور کراچی پرغلامانہ سوچ کے افسران قابض ہیں،حسن خان

فخرپاکستان کے چیئرمین حسن خان نے آج اپنا ایک احتجاجی بیان واٹر پمپ آٹو پارٹس کی مارکیٹ میں ریکارڈ    کروایا

حسن خان نے اپنے بیان میں کہاں کہ

روشنیوں کے شہر کراچی کو سندھ حکومت نے کچرے کے شہر میں تبدیل کر دیا ہے

واٹر پمپ مارکیٹ میں اور اس کے اطراف میں برسات کا پانی کا تاحال جمع ہے جس کی وجہ سے کئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں

شہر کراچی پر نااہل اور غلامانہ سوچ کے افسران قابض ہیں اوروہ شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں کمیشن رپورٹ کمشنر ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر کوئی ایک کرچی کراچی سے تعلق نہیں رکھتا اور ایک یکجا سازش کے تحت کراچی کو تباہ کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے گزارش ہے کہ اس کا ازخود نوٹس لے کر تمام نااہل افسران کو برطرف کیا جائے کرونا کو جواز بناکر کراچی والوں کی دکانیں رات 8 بجے غیر مقامی پولیس زبردستی ڈرا دھمکا کر بند کروا دیتی ہے جو ایک قابل مذمت عمل ہے اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے دو دن بعد فخر پاکستان واٹر پمپ آٹو مارکیٹ کے تاجروں کے ساتھ مل کر مین واٹر پمپ چورنگی پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.