منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں

0

کراچی پولیس کی شہر قائد میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں۔

پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 920 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس نے انسداد منشیات مہم کے دوران منشیات فروشوں کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 126 کلو 240 گرام چرس، 01 کلو 556 گرام ہیروئن، 119 گرام آئس/کرسٹل اور 02 کلو افیون برآمد کی۔

گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 147 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 10 دستی بم تحویل میں لے لئے گئے۔

شہر میں انسداد جرائم کے دوران ملزمان سے پولیس کے 09 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 03 ڈاکو ہلاک جبکہ 11 زخمیوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے 15 پستول برآمد ہوئے جنہیں فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی نے سنگین جرائم میں ملوث 06 ملزمان کو گرفتار کر کے 04 دستی بم اور غیر قانونی اسلحہ تحویل میں لے لیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کے دوران اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل نے 16 کار/موٹرسائیکل لفٹرز کو گرفتار کر کے 15 چھینی/چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 03 کار/رکشہ برآمد کئے۔

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 98 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 04 کار/رکشہ تحویل میں لے لئے۔

کراچی پولیس کیجانب سے جرائم
کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.