مسلمان نہیں پھر بھی چھوٹے کپڑے نہیں پہنتی کیونکہ یہ پاکستانی کلچر کے خلاف ہے

0

مسلمان نہیں پھر بھی چھوٹے کپڑے نہیں پہنتی کیونکہ یہ پاکستانی کلچر کے خلاف ہے

پاکستانی ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ وہ خود مسلمان نہیں ہیں لیکن ایک مسلمان ملک میں رہتی ہیں جس کا اپنا ایک کلچر ہے اس لیے وہ نا مناسب لباس پہننا پسند نہیں کرتیں۔  انٹرویو میں سنیتا مارشل نے کہا کہ آج کل لوگ سوشل میڈیا پر مقبولیت کو اہم سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ سوشل میڈٰیا پر فالورز حاصل کرنے کیلئے ہماری نوجوان نسل متعین حدود پھلانگنے سے بھی گریز نہیں کرتی جو کہ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے ماڈلنگ شروع کی تو انہیں منی سکرٹس پہننے کی آفرز ہوئیں لیکن انہوں نے یہ مسترد کردیں۔ آج کی نوجوان نسل اس بات سے خوفزدہ ہے کہ اگر انہوں نے ایسا لباس نہ پہنا تو انہیں کام نہیں ملے گا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ نوجوان لڑکیوں کو کہتی ہیں کہ انہیں خود پر بھروسہ ہونا چاہیے، کوئی ضروری نہیں کہ نامناسب لباس نہ پہننے کی وجہ سے انہیں کام ملنا بند ہوجائے گا۔

پاکستان کی سُپر ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل کے مذہب، پہناوے اور پاکستان کی ثقافت سے متعلق دیئے گئے بیان نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں ۔  سنیتا مارشل کو اُن کے بیان پر خوب سراہا جا رہا ہے اور انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی سب ہی اداکاؤں کو سنیتا مارشل جیسی سوچ کا حامل ہونا چاہیے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.