وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں 207 ارب روپے مالیت کے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

0

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پیر کو کراچی میں دو سو سات ارب روپے مالیت کے کراچی سرکلر ریلوے کے سی آر منصوبے کا
سنگ بنیاد رکھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان  نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی کراچی کا ایک بڑا چیلنج ہے اور کے فور منصوبہ اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد دے گا۔
عمران نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے اور ہمیں شہر کے لیے بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مزید منصوبے بنانا ہوں گے۔
وفاقی حکومت کے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے وژن کے مطابق سرکلر ریلوے کی نہ صرف بحالی کی جا رہی ہے بلکہ اسے وسعت اور جدید بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا
۔
Community Verified icon__________________________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.