وزیراعظم کی لاہور آمد،پنجاب میں اہم تبدیلیاں متوقع

0

وزیراعظم کی لاہور آمد،پنجاب میں اہم تبدیلیاں متوقع

وزیراعظم کی لاہور آمد پرپنجاب میں اہم تبدیلیاں متوقع ، 15 جنوری کو لاہور میں اہم فیصلے ہوں گے، وزیراعظم عمران خان جمعہ کے روز لاہور آئیں گے۔

پنجاب کی بیوروکریسی میں آئندہ چند روز میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں، وزیراعظم جمعے کے روز لاہور آئیں گے۔ وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم کو بورڈ آف ریو نیو کے حکام اپنے اقدامات اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کے بارے میں بریف کیا جائے گاجبکہ ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے بھی وزیراعظم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

لاہور کے بڑے بدمعاشوں کے گرد گھیرا تنگ
وزیراعظم شیخوپورہ، گوجرانوالہ روڑ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گےاور پنجاب میں انسپکٹر لیس رجیم پروگرام کا بھی افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم بیوروکریسی اور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بیوروکریسی اور پولیس میں تبدیلیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

لاہور کی پانچ ماڈل شاہراہوں پر نئی پابندی لگ گئی
یاد رہے وزیراعظم کا گزشتہ دورہ لاہور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی صحت کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی پاکستان آمد

ڈاکٹر فاروق ستار پریس کانفرس

Whatsapp Alternatives You Should Download,واٹس ایپ کا متبادل مل گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.