پی پی پی اور پی ٹی آئی کے بعد ن لیگ اور جمعیت علمائے اسلام بھی میرٹ کے قتل میں ملوث ہیں:الطاف شکور

0

پی ڈی ایم کے جلسے میں کوٹہ سسٹم پر خاموشی نے کراچی کے عوام کو مایوس کیا ہے:الطاف شکور
پی پی پی اور پی ٹی آئی کے بعد ن لیگ اور جمعیت علمائے اسلام بھی میرٹ کے قتل میں ملوث ہیں
اپوزیشن اتحاد کا مقصد عوام کے بنیادی مسائل کا خاتمہ نہیں صرف اقتدارکا حصو ل ہے
عمران خان اور ان کی ٹیم کی نا اہلی کی وجہ سے ماضی کی ناکام پارٹیوں کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقعہ مل رہا ہے
عوام چند خاندانوں کے مفادات کے لئے استعمال نہیں ہوں گے،اپوزیشن اتحاد کو مسترد کرتے ہیں
پاسبان پی ڈی ایم کے جلسہ میں صحافیوں اور لیڈی پولیس کانسٹیبل پر تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے

کراچی( ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے نے کراچی کے عوام کو مایوس کیا ہے۔ کوٹہ سسٹم پر خاموشی اختیار کر کے مجرمانہ غفلت برتی گئی ہے جس کے نتیجے میں ثابت ہو گیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے بعدمسلم لیگ (ن)اور جمعیت علمائے اسلام بھی میرٹ کے قتل میں ملوث ہیں۔ کوٹہ سسٹم کی مذمت نہ کرکے اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایکسپوز ہوگئیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا مقصد ناانصافی اور کرپشن کا خاتمہ اور عوام کے بنیادی مسائل کا خاتمہ نہیں بلکہ صرف اقتدارکا حصو ل ہے۔ پوائنٹ اسکورنگ کے لئے تمام لوٹوں اور کرپٹ لوگوں کے اتحاد کو عوام مسترد کرتی ہے۔ عوام اب چند خاندانوں کے مفادات کے لئے استعمال نہیں ہوں گے۔ حکومت اور اپوزیشن بونوں کے ہاتھوں میں ہے۔ عوام کے مسائل سے نا آشنا لوگ قوم پر مسلط ہیں۔ ہاتھیوں کی لڑائی سے قوم نے بیزاری کا علان کر دیا ہے۔ قوم ایسی حکومت چاہتی ہے جو اپنے وعدے پورے کرے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور نے مزید کہا کہ سندھ میں شہری و دیہی کی تقسیم قیامت ڈھا رہی ہے، چایس سال سے تباہی و بربادی پھیلانے والے کوٹہ سسٹم نے نوجوانوں کو مایوسی کے گڑھے میں دھکیل دیا ہے۔ میرٹ کی غیر منصفانہ تقسیم عوام میں غصہ اور مایوسی کو جنم دے رہی ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں نے اس کے خلاف ایک لفظ بولنا بھی گوارہ نہیں کیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے کوٹہ سسٹم پر خاموشی اختیار کر کے نا انصافی قائم رکھنے کا پیغام دیا ہے۔ ثابت ہو گیا کہ تمام جماعتیں عوام کے بجائے اپنے اپنے مفادات کے لئے سرگرم ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں ایکسپوز ہو رہے ہیں، عوامی مسائل کا حل کسی کی ترجیح نہیں ہے۔ کرپشن، نا انصافی، میرٹ کے قتل اور مہنگائی کے ناسور نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ عوام کو سیاسی ڈرامہ بازی کی نہیں اپنے مسائل کے حل سے دلچسپی ہے۔ کوٹہ سسٹم انصاف کا قتل ہے جس میں ملک کی تمام مقتدر پارٹیاں ملوث ہیں، نئی نسل اپنے ارمانوں کے قاتلوں کو قبول نہیں کرے گی۔ عمران خان اور ان کی ٹیم کی نا اہلی کی وجہ سے ماضی کی ناکام پارٹیوں کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقعہ مل رہا ہے۔ملک میں آئین کی دفعہ 27کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ جنس، رنگ، نسل یا زبان کی بنیاد پر تعصب غیر آئینی ہے۔ تعصب پر مبنی کوٹہ سسٹم کو لامحدود مدت کیلئے بحال کر کے عمران خان نے میرٹ کا گلا گھونٹ دیا ہے۔ نوجوانوں میں مسابقت کی فضاء پیدا کی جائے۔ مصنوعی اور مفاد پرست لیڈر شپ کا وقت گذر گیا، پاسبان عوام میں سے قدرتی قیادت آگے لائیں گے۔ دریں اثناء الطاف شکور نے پی ڈی ایم کے جلسہ میں صحافیوں اور لیڈی پولیس کانسٹیبل پر کئے جانے والے تشدد کی شدیدمذمت کی ہے۔ پاسبان نے ہمیشہ صحافی برادری اور قانون کے رکھوالوں کو عزت دی ہے۔ صحافیوں پر تشدد دیکھنے والی آنکھیں زبردستی بند کرنے اور کروانے کے مترادف ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.